مسلمانوں اوردرج فہرست قبائل کے ریزرویشن کے فیصد میں اضافہ کے لئے تلنگانہ
اسمبلی کا خصوصی سیشن 16اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔ اسی روز10بجے دن
کارروائی کا آغاز ہوگا۔شام میں چار بجے تلنگانہ قانون ساز کونسل کا خصوصی
سیشن شروع ہوگاجبکہ 15اپریل کو چار بجے شام ایوان کی کاروائی کو طے کرنے
والی بزنس اڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
خیال رہے کہ تلنگانہ کابینہ کے اجلاس میں مسلمانوں اوردرج فہرست قبائل کے
ریزرویشن کے تناسب میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی چندرا شیکھر راؤ نے کہا کہ
تلنگانہ میں مسلم اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کے تناسب میں اضافہ کے
لئے 16
اپریل کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ اس سے پہلے 15
اپریل کو اسمبلی کی بزنس ایڈ وایزری کمیٹی کی میٹنگ میں مسلمانوں کے سماجی
اور معاشی صورتحال پر پیش اسٹیٹ بیک ورڈ کلاسزکمیشن کی تجاویز پر غور کے
بعد مسلم ریزرویشن کے تناسب کا تعین کیا جائے گا ۔
مسلم ریزرویشن کے ساتھ درج فہرست قبائل کے ریزرویشن میں اضافہ کے بل کو بھی
16 اپریل کو اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں پیش کیا جائے ۔ چندرا شیکھر راؤ
نے کہا کہ ریاست میں مسلمانوں کے پسماندہ طبقات کو مذہب کی بنیاد پر نہیں
،بلکہ پیشہ کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں
ریزرویشن کے پچاس فیصد میں اضافہ کے مسئلہ کو تمل ناڈو کے طرز پر قانون
سازی کے ذریعہ حل کیا جائے گا ۔